لاہور (نیوزرپورٹر)اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ میں پاکستان ویٹرینز نے یو ایس اے ویٹرینز کودلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔تصور عباس کی آخری لمحات میں شاندار بیٹنگ نے پاکستان کو ممکنہ شکست سے بچا لیا، پاکستان نے 251 رنز کا ہدف 9 وکٹ پر 41 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔یو ایس اے ویٹرینز کی جانب سے دیے گیا 251 رنز کا ہدف پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔آٹھویں نمبر پر آنے والے تصور عباس نے شاندار نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے 63 گیندوں پر 87 رنز بنائے ، اس کے علاوہ پاکستان کے مصباح الحق نے 64 اور طارق ہارون نے 43 رنز بنائے۔امریکا کی جانب سے ثاقب حنیف جاں اور نثار خان نے 3، 3 وکٹیں لیں۔اس سے قبل یو ایس اے ویٹرنز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 44.3 اوورزمیں 250 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔ یوایس اے ویٹرینز کی جانب سے محمد فرخ نے 82رنز کی اننگزکھیلی، نثارخان 39 ، انور احمد 32 اور وینود شنکر نے 31 رنزبنائے۔پاکستان ویٹرنز کی جانب سے حارث ایاز نے 4 وکٹیں حاصل کیں ،محمد سمیع ، حسن رضا،عمران علی ، کاشف صدیقی اوقر عبدالقادر نے ایک ایک وکٹ لی۔واضح رہے کہ گلوبل کپ میں 40 سے زائد عمر کے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ایونٹ میں پاکستان سمیت 8 ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔
کابلافغانستان نے ایک بار پھر ہمسایہ ممالک پاکستان اور ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغان پناہ گزینوں کی جبری...
اسلام آبادسپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس انوار حسین نے عورت مارچ کی اجازت ملنے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی،ڈپٹی...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر چین کے دارالحکومت بیجنگ کی طرز پرلاہور کی سڑکوں پرسائیکل اور...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کو آگاہ کیاگیاکہ ملک میں گیس کی کمی ہے میٹر لگانے کی اجازت...
لاہورپاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قذافی اسٹیڈیم کی تکمیل پر افتتاحی تقریب 7 فروری کو لاہو ر میں منعقد ہو...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے...
راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے توہین عدالت کی درخواست پر جیل...