پارلیمنٹ میں خواتین کا تناسب بھارت پاکستان سے پیچھے

20 ستمبر ، 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) لوک سبھا میں خواتین کی فیصد کے لحاظ سے بھارت 185 ممالک میں 141 ویں نمبر پر ہے اور اس کے 15 فیصد کے اعداد و شمار نہ صرف عالمی اوسط سے کم ہیں بلکہ بنگلہ دیش، پاکستان اور نیپال جیسے پڑوسیوں سے بھی کم ہیں۔ قومی پارلیمانوں کی عالمی تنظیم، بین ال پارلیمانی یونین کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت میں پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں خواتین کا تناسب صرف 15 فیصد ہے جو کہ عالمی اوسط 26 فیصد سے بہت کم ہے۔ پاکستان میں، جو 1956 سے خواتین کی ریزرویشن کے لیے اقدامات کر رہا ہے، یہ تعداد 20 فیصد ہے۔