کلنٹن ایک ارب ڈالر سے ماحولیاتی فنڈ کا اجرا کریں گے

20 ستمبر ، 2023

نیویارک(نیوزڈیسک ) سابق امریکی صدر بلکلنٹن ایک ارب ڈالر مالیت کا موحولیاتی فنڈ کا اجراء کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں ہونے والے ماحولیاتی اجلاس کے موقع پر بورڈ ایڈوائزری کی صدارت کریں گے۔ منصوبے کے مطابق موحولیاتی نظام کو درست کرنے کے لئے اسرائیلی ٹیکنالوجی سے ماحولیات کی تبدیلی جیسے بحران سے نمٹنے کے لئے گلوبل فنڈ قائم کیا جائے گا۔