شیخ رشید کی حراست، وفاق اور صوبائی حکومتوں سے رپورٹ طلب

20 ستمبر ، 2023

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد انکے بھتیجے شیخ شاکر اور ملازم عمران کی بازیابی کیلئے دائر رٹ پر وفاقی حکومت، پنجاب حکومت، آر پی او راولپنڈی ، سی پی او اور ایس ایس پی آپریشن سے تین دن میں رپورٹ طلب کرلی۔