9مئی، اسد عمر اور چیئرمینPTIکی بہنوں سمیت ملزمان کی ضمانت میں توسیع

20 ستمبر ، 2023

لاہور (کورٹ رپورٹر) انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان ، عظمیٰ خان ،اسد عمر و دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 4 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے وکلاء سے دلائل طلب کر لئے۔