مرتضیٰ بھٹو قتل کیس، ملزمان کی بریت کیخلاف اپیلوں پر دن میں پیپر بک بنانیکا حکم

20 ستمبر ، 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے مرتضٰیٰ بھٹو قتل کیس میں ملزمان کی بریت کیخلاف اپیلوں پر تین دن میں پیپر بک بنانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کہا کہ یہ پراسیکیوشن کی نااہلی ہے، تین دن میں پیپر بک نہ بنی تو سخت حکم نامہ جاری کرینگے۔