گلشن اقبال، جامعہ عربیہ اسلامیہ کے باہر فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ درج

22 ستمبر ، 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلشن اقبال میں جامعہ عربیہ اسلامیہ و جامع مسجد کے باہر گذشتہ شب فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ مقتول شیر خان کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ مبینہ ٹاؤن میں درج کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں، عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبندکرلئے گئے ہیں۔