کراچی (آئی این پی) سرکاری، نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی زائد فیسوں کا معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق ان تعلیمی اداروں کی فیسوں میں نمایاں فرق مٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی فیسوں سے متعلق قواعد بنائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ان کالجز کی فیسوں کے بارے میں خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے، مذکورہ کمیٹی نیشنل میڈیکل و ڈینٹل اکیڈمک بورڈ کے حکم پر قائم کی گئی ہے۔پی ایم ڈی سی کے ذرائع نے بتایا کہ پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحق پانچ رکنی کمیٹی کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں، کمیٹی سرکاری، نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجوں کی انتظامیہ سے فیس اسٹرکچر طلب کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل و ڈینٹل کالجز سے 2020 سے بعد کا فیس اسٹرکچر طلب کیا جائے گا، کمیٹی ان کالجز کے فیس اسٹرکچر کی جانچ پڑتال کرے گی۔اس کے علاوہ کمیٹی فیسوں کے بارے میں سفارشات نیشنل میڈیکل و ڈینٹل اکیڈمک بورڈ کو دے گی،جس کے بعد ان کالجز کی فیسوں کیلئے قواعد و ضوابط بنائے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ فیس پالیسی کے بارے میں حتمی فیصلہ نیشنل میڈیکل و ڈینٹل اکیڈمک بورڈ کرے گا، مذکورہ کالجز سالانہ 30 لاکھ روپے تک فیس لے رہے ہیں جبکہ اوورسیز سیٹ پر 18 ہزار ڈالر سالانہ فیس وصول کی جارہی ہے۔
کراچی پی آئی ڈی سی چوک کے قریب دھنسنے والی 66 انچ قطر کی سیوریج لائن کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ، کراچی واٹر...
کراچی ڈاکس کے علاقے فشری کالا پانی کے قریب سمندر میں ڈوب کر 14 سالہ یاسر ولد نور محمد جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی...
کراچی ممتاز خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہےکہ امریکااور ایران کے درمیان پاکستان اور دوست ممالک کی...
کراچی گلزار ہجری اسکیم 33 میں مبینہ طور پربکرے چوری کرنے آ یا ایک ڈاکو شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ 3...
کراچی بہادر آباد تھانہ کی حدود ٹیپو سلطان روڈ، محمد علی سوسائٹی، موم بتی چوک کے قریب مسلح ملزمان نے کافی شاپ...
کراچی جیکسن کے علاقے نیٹی جیٹی پل پر کیماڑی جاتے ہوئے ٹریلر بریک فیل ہو نے کے باعث ریلنگ سے جا ٹکرایا جس کے...
کراچی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پراسٹیڈیم روڈ کے اطراف سے...
کراچی کورنگی کراسنگ کے قریب پیسوں کے لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے 30 سالہ جوہر موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ...