کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل کمپلیکس میں قائم ا نسداد دہشت گردی عدالت نے لیاری گینگ وار کے اہم کردار ارشد پپو سمیت تین افراد کے قتل کےکیس میں عذیر بلوچ اور زبیر بلوچ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ارشد پپو قتل کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ اور ذاکر ڈاڈا سمیت دیگر نامزد ہیں۔تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار سرغنہ عذیر بلوچ اور اسکے بھائی زبیر بلوچ کی درخواست پر انسداد دہشت گردی کی عدالت کے روبرو سماعت ہوئی۔کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہوئے۔ عدالت نے عذیر بلوچ اور زبیر بلوچ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ارشد پپو قتل کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ،ذاکر ڈاڈا سمیت دیگر نامزد ہیں ۔پولیس کے مطابق ملزمان نے 2013 میں لیاری گینگ وار کے اہم کردار ارشد پپو،یاسر عرفات اور شیرا پٹھان کو قتل کردیا تھا ، ملزمان پر اغواء قتل سمیت دہشت گردی کے الزامات ہیں ۔
کراچی پی آئی ڈی سی چوک کے قریب دھنسنے والی 66 انچ قطر کی سیوریج لائن کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ، کراچی واٹر...
کراچی ڈاکس کے علاقے فشری کالا پانی کے قریب سمندر میں ڈوب کر 14 سالہ یاسر ولد نور محمد جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی...
کراچی ممتاز خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہےکہ امریکااور ایران کے درمیان پاکستان اور دوست ممالک کی...
کراچی گلزار ہجری اسکیم 33 میں مبینہ طور پربکرے چوری کرنے آ یا ایک ڈاکو شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ 3...
کراچی بہادر آباد تھانہ کی حدود ٹیپو سلطان روڈ، محمد علی سوسائٹی، موم بتی چوک کے قریب مسلح ملزمان نے کافی شاپ...
کراچی جیکسن کے علاقے نیٹی جیٹی پل پر کیماڑی جاتے ہوئے ٹریلر بریک فیل ہو نے کے باعث ریلنگ سے جا ٹکرایا جس کے...
کراچی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پراسٹیڈیم روڈ کے اطراف سے...
کراچی کورنگی کراسنگ کے قریب پیسوں کے لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے 30 سالہ جوہر موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ...