کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع جنو بی کراچی کی انتظامیہ نے نیشنل میڈیسن مارکیٹ اور تھوک مارکیٹ میں چھا پہ مار کر مشتبہ دکانو ں سے ذخیرہ کی گئی جعلی ، غیر رجسٹرڈ، نارکوٹک کنٹرولڈ، دیگر جان بچانے والی اور زائد قیمت پر فروخت کی جارہی دوائیں بھاری مقدار میں برآمد کرکے 2دکانیں سر بمہر کردیں۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ سب ڈویژن نے ہفتے کو یہاں ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن کی ٹیم اور پولیس کے ساتھ نیشنل مارکیٹ میں اچانک چھا پہ مارا، جس کے دوران مشتبہ دکانو ں سے جعلی، زا ئدالقیمت، غیر رجسٹرڈ، نارکوٹک کنٹرولڈ اور دیگر جان بچانے والی دوائیں جو بھاری مقدار میں ذخیرہ کی گئی تھیں، برآمد کر کے متعلقہ دکا ن سربمہر کردی۔ چھاپہ مار ٹیم نے تھوک فروشوں کی دکانوں کا بھی معائنہ کیا اور غیر قانونی عمل کی مرتکب ایک دکان سر بمہر کردی،جب کہ 10سے زائد غیر قا نو نی دوائوں کے کاٹن بھی ضبط کئے گئے۔
کراچی شاہراہ نورجہاں پولیس نے مختلف چھاپوں کے دوران غیر قانونی طورپرمقیم 11افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا،...
کراچی ملیر ندی پل پر تعمیراتی کام کے سلسلہ میں 18اور 19جولائی کو صبح 7بجے سے شام 7بجے تک ملیر ندی پل پر آمد و...
کراچی سندھ حکومت کا نوجوانوں کو روزگار، ہنرمندی اور نجی شعبے سے منسلک کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ...
کراچی گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہےکہ چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کا قابلِ اعتماد اور مخلص دوست رہا...
کراچی ڈیفنس فیز 5 خیابان بدر کے قریب میں پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ، متوفی...
کراچی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے ممتاز عالم دین،تحریک کے سابق...
کراچی سندھ لیگل ایڈوائزری کال سینٹر کی دس سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا...
کراچی امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی قیوم آباد کے تحت حجاج کرام ، مہم چرم و اجتماعی...