اسلام آباد (جنگ نیوز، ایجنسیاں) الیکشن کمیشن نے نئے فارمز سمیت الیکشن رولز میں 18 ترامیم تجویز کر دیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن رولز میں ترامیم پر اعتراضات 7 اکتوبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے تجویزکیا ہے کہ الیکشن اخراجات کیلئے سیاسی جماعت کو 10 لاکھ روپے سے زائد عطیہ دینے والوں کی تفصیلات دینا ہونگی، امیدوار کو کاغذات جمع کرانے کیلئے ایک لاکھ نقد جمع کرانے ہونگے، جوناقابل واپسی ہو نگے، امیدوار کو ملک، بیرون ملک غیر منقولہ پراپرٹی، خریدے گئے اثاثوں کی تفصیلات بھی دینا ہونگی، آر او عبوری اور حتمی نتیجے کو فارم 47، 48 اور 49 پر خود تیار اورسیل کریگا، الیکشن کمیشن نے تجویز کیا ہے کہ امیدوار الیکشن اخراجات کیلئے نیا بینک اکاؤنٹ کھولے یا موجودہ اکاؤنٹ کو ہی مختص کرے تاہم بینک اکاؤنٹ، جوائنٹ اکاؤنٹ نہیں ہو گا، امیدوار الیکشن اخراجات کے حوالے سے رسید، بل، چالان اور واؤچر سمیت ہر ادائیگی کا ریکارڈ رکھے گا۔یہ تجویز بھی پیش کی گئی ہے کہ الیکشن درخواست ایک لاکھ روپے کے ساتھ جمع کرائی جائیگی، کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع رقم ناقابل واپسی ہو گی، رقم حکومتی خزانے میں جمع کرائی جائیگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کسی اور شخص کو الیکشن اخراجات کرنے کی اجازت دینے پر امیدوار اس کا بھی تمام تر ریکارڈ دے گا، فنانسنگ کرنے والےکا شناختی کارڈ، اخراجات کی اقسام اور آمدن کے ذرائع بھی دیئے جائینگے۔ امیدواروں کی انتخابی نشان کے ساتھ فہرست ویب سائٹ پر بھی آویزاں کی جائیں گی، امیدوار آر او کو الیکشن اخراجات کے ساتھ مہم کی فنانسنگ کی تفصیلات بھی دیگا، آر او مسترد شدہ ووٹ کو امیدوار اور الیکشن ایجنٹ کی موجودگی میں کھولے گا، آر او عبوری اور حتمی نتیجے کو فارم 47، 48 اور 49 پر خود تیار کر کے سیل کریگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن اخراجات کیلئے دو نئے فارم 67 اور 68 بھی شامل کیے جائینگے، امیدوار کی ملک، بیرون ملک غیر منقولہ پراپرٹی، خریدے گئے اثاثوں کی تفصیلات بھی جائیں گی۔ اسکے علاوہ امیدوار کی گاڑیوں، زیور، بینک یا نقدی کی تفصیلات بھی فارم میں جمع کرائی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کی تجاویز میں یہ بات بھی شامل ہے کہ پارٹی سربراہ انٹرا پارٹی الیکشن کے انعقاد سے 15 روز قبل الیکشن شیڈول الیکشن کمیشن کو ارسال کریگا، انٹرا پارٹی الیکشن کے انعقاد کے 7 روز کے اندر کمیشن کو آگاہ کیا جائیگا۔الیکشن رولز میں پیش کی گئی ترامیم میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں پر کیا گیا جرمانہ حکومتی خزانے میں جمع ہو گا، الیکشن اخراجات کیلئے سیاسی جماعت کو 10 لاکھ روپے سے زائد عطیہ دینے والوں کی تفصیلات دینا ہونگی، سیاسی جماعت کی فنانسنگ کیلئے نیا فارم 69 بھی شامل کیا جائیگا۔
جموںمقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری میں آج بارودی سرنگ کے دھماکے میں6 بھارتی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعہ یہ واقع...
لندن برطانیہ کے مسابقتی نگراں ادارے نے گزشتہ روز سرچ انجن مارکیٹ میں گوگل کی غالب پوزیشن اور صارفین اور...
کراچیسعودی وزارت توانائی کے مطابق،سعودی عرب کا یورینیم کی افزودگی اور فروخت شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔برطانوی...
کراچی بھارتی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز بتایا کہ روسی فوج میں خدمات سرانجام دینےوالا ایک بھارتی شہری مارا گیا...
کراچیامریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے الوداعی خطاب میں امریکا کی خارجہ پالیسی کا دفاع کیا گیا۔اپنے خطاب میں...
کیپ ٹائون جنوبی افریقہ میں سونے کی کان میں پھنس کر100کان کن ہلاک ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد...
صنعایمن کے وسطی صوبے البیضا میں ایک گیس اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں زبردست آگ بھڑک اٹھی جس سے کم از کم 15...
پیرس فرانس میں قومی ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ ملک میں شرح پیدائش گزشتہ سال گر کر 1945میں دوسری جنگ عظیم کے...