نیویارک(صباح نیوز) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو سیاسی عمل سے نہیں روکا جا رہا مگر 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، خواتین کو بھی رعایت نہیں دی جاسکتی ،آئی ایم ایف سے کچھ مانگا نہیں،کوشش ہے الیکشن تک کچھ نجکاری ہوچکی ہو، کسی کو جوابدہ نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو یارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی کرنسی ٹریڈ کے خلاف کریک ڈاؤن کو آئی ایم ایف نے سراہا ہے چینی مافیا اور گندم مافیا کے خلاف کارروائی کرکے قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روک لیا ہے، ڈالر ریٹ بھی نیچے آنے لگا ہے، ملک میں عام انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، نگراں حکومت کا کام صاف و شفاف انتخابات میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی کے بھی سامنے جوابدہ نہیں ہیں، انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ دورہ نیو یارک بہت کامیاب رہا جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس سمیت دیگر رہنماں سے ملاقاتیں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا جبکہ مختلف فورمز پر موسمیاتی تبدیلیوں کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعمیری بات چیت ہو رہی ہے، ہم نے ہمیشہ افغانستان کی خودمختاری کا احترام کیا، البتہ پاکستان اپنی سرزمین کا دفاع کرنا جانتا ہے۔ہردیپ سنگھ کیس پر نگران وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کینیڈا میں سکھ رہنما کا بہیمانہ قتل کیا گیا، کینیڈا میں بھارتی اقدامات کی وجہ سے مغربی دنیا کو جھٹکا لگا اب ہندوستان کی ریاست پر سنجیدہ سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان دو دہائیوں سے بھارت کی دہشت گردی کا شکار ہے، بھارتی ریاست منی پور میں سیکڑوں افراد کا قتل کیا گیا، وہاں مسیحی برادری سے برا سلوک کیا جا رہا ہے۔
جموںمقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری میں آج بارودی سرنگ کے دھماکے میں6 بھارتی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعہ یہ واقع...
لندن برطانیہ کے مسابقتی نگراں ادارے نے گزشتہ روز سرچ انجن مارکیٹ میں گوگل کی غالب پوزیشن اور صارفین اور...
کراچیسعودی وزارت توانائی کے مطابق،سعودی عرب کا یورینیم کی افزودگی اور فروخت شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔برطانوی...
کراچی بھارتی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز بتایا کہ روسی فوج میں خدمات سرانجام دینےوالا ایک بھارتی شہری مارا گیا...
کراچیامریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے الوداعی خطاب میں امریکا کی خارجہ پالیسی کا دفاع کیا گیا۔اپنے خطاب میں...
کیپ ٹائون جنوبی افریقہ میں سونے کی کان میں پھنس کر100کان کن ہلاک ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد...
صنعایمن کے وسطی صوبے البیضا میں ایک گیس اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں زبردست آگ بھڑک اٹھی جس سے کم از کم 15...
پیرس فرانس میں قومی ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ ملک میں شرح پیدائش گزشتہ سال گر کر 1945میں دوسری جنگ عظیم کے...