کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان جن حالات سے گزررہا ہے وہ انتہائی تشویش کا باعث ہے، ملک کے حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں ، بحران اس قدر شدید ہے جس سے ملک کو نہ تو کوئی ایک حکومت اور نہ ہی کوئی ایک ادارہ نکال سکتا ہے،تمام اسٹیک ہولڈرز مل بیٹھ کرملک کو اس صورتحال سے نکالنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں ۔ شفاف الیکشن کرانا آزاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ، ملک میں مہنگائی غریب عوام کے لئے ناقابل برداشت ہوگئی ، ڈر ہے کہ غربت کی یہ سیاہ رات کسی بڑے طوفان کا پیشہ خیمہ ثابت نہ ہو ، پشتونخوامیپ مہنگائی کے خاتمے اور عوام کو دو وقت کی روٹی مہیا کرنے کیلئے تحریک چلائے گی ۔ یہ بات انہوں نے پشتون کلچر ڈے کے موقع پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر عبدالرحیم زیارتوال ، عبدالقہار ودان ، کبیر افغان سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ محموداچکزئی نے کہا کہ 23 ستمبر پشتون کلچر ڈے ہے ان تمام لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے دن کے اعتبار سے ثقافتی اسٹالز لگائے جو پشتون رواج و بودوباش کی عکاسی کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان جن حالات سے گزررہا ہے وہ سب کیلئے انتہائی تشویش کا باعث ہے ، ہماری تجویز ہے کہ بحرانی حالات میں سوائے اس کے کوئی دوسرا راستہ نہیں کہ تمام اسٹیک ہولڈرز افواج ، ججز ، صحافی ، سیاسی جماعتیں ، تاجر مل بیٹھ کر ملک کو اس بربادی سے نکالنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں اور اتحادوں نے اچھا نتیجہ نہیں دیا ، پہلا اتحاد لندن میں بنا لیکن بدقسمتی سے ہمارے کچھ دوست مصلحت کا شکار ہوئے جس نے پاکستان کی سیاست بدلنے کا پورا موقع فراہم نہیں کیا ، وقت گزرنے کے ساتھ موجودہ پی ڈی ایم بنی جس کا پروگرام جمہوری قوتوں کو پسند تھا جس کی وجہ سے میاں محمد نواز شریف ایک جمہوری لیڈر کی حیثیت سے سامنے آئے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سابق وزیراعظم میڈیا کے سامنے آکر بولے کہ وہ گزشتہ تیس سال سے اسٹیبلشمنٹ کی آنکھ کا تارا ہیں ، اس قسم کی باتیں کم از کم ہمیں قابل قبول نہیں ۔ ہماری آنکھوں کا تارا ایک ایسا پاکستان ہے جس میں آئین کی بالادستی ہو ، ہر ادارہ آئین میں طے کئے گئے اپنے فریم ورک میں رہ کر کام کرے ، طاقت کا سرچشمہ عوام ہوں ، داخلہ اور خارجہ پالیسیاں تشکیل دینے کا اختیار وفاق کے پاس ہو ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی برداشت کرنا غریب عوام کے بس کی بات نہیں لوگ مزید غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں جو حکومت اپنے عوام کیلئے روٹی کا انتظام نہ کرسکے اخلاقی طور پر اسے حکمرانی کا حق حاصل نہیں ہوتا، پاکستان کے عوام غربت کی وجہ سے غلط راستے کی طرف جارہے ہیں ، ڈر ہے کہ غربت کی یہ سیاہ رات ایک بہت بڑے طوفان کا پیشہ خیمہ ثابت نہ ہو ۔ پشتونخوامیپ مہنگائی کے خاتمے اور عوام کو دو وقت کی روٹی مہیا کرنے کیلئے تحریک چلائے گی ۔پاکستان بحرانی حالت میں ہے ملک کے چلنے کا بہترین راستہ یہی ہے کہ ملک کو جمہوری اور آئینی حکمرانی کی طرف لے جایا جائے انتخابات کے نتیجہ میں جو بھی جیتے اس کو حکمرانی کا حق دیا جائے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر یہ ہونا چاہئے تھا کہ حزب اختلاف اور حزب اقتدار کے لیڈر بیٹھ کر عبوری وزیراعظم کا اعلان کرتے چونکہ نئی مردم شماری کی منظوری دی گئی ہے ایسے میں الیکشن کمیشن کی یہ دلیل ٹھیک ہے کہ جب نئی مردم شماری ہوئی تو پرانے حلقوں پر الیکشن نہیں کرائے جاسکتے لیکن اس کیلئے بھی لامحدود وقت نہیں ملنا چاہئے تاہم قانون پر عمل ہونا چاہئے۔
کراچیامریکا میں وائٹ ہاؤس سے ٹرک ٹکرانے والے بھارتی نژاد شخص کو 8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ سزا کی...
بیجاپور بھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ 12قبائلیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ فوجیوں نے ریاست کے ضلع جنوبی بیجاپور کے...
کراچیامریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی...
نئی دہلی بھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں باغیوں کے خلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو موت کے...
کراچیامریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی آخری پریس بریفنگ میں صحافی کو باہر پھینکوادیا گیا اور جمعرات کو...
اسلام آ باد گیس کی خریداری اور فروخت کے شعبے میں سوئی گیس کمپنیوں کی اجارداری ختم ہوگئی ہے اور یہ گیس کا...
ڈھاکہ بنگلہ دیش کے سرکردہ سیاستدان سابق وزیر مملکت برائے داخلہ لطف الزمان بابر کو 17 سال بعد جیل سے رہا کردیا...
اسلام آباد قومی ائیر لائن پی آئی اے نے پیرس کی پروازوں کے لئے دیے گئے اشتہار پر معذرت کرلی۔ غیر ملکی میڈیا...