اسلام آباد(این این آئی)ٹی ٹی پی کیلئے بھتہ لینے والے سرگرم گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے دوران تفتیش ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ ٹی ٹی پی کمانڈر عبدالرازق جو اس وقت افغانستان میں ہے، ہمیں واٹس ایپ کے ذریعے ہدایات دیتا تھا۔سیکورٹی اداروں نے ٹی ٹی پی کیخلاف بڑی کامیابی حاصل کی ہے، خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کالعدم تنظیم کیلئے بھتہ لینے والے سرگرم گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جنہوں نے دوران تفتیش بھتہ لینے کے طریقے کے حوالے سے بڑے انکشافات کیے ۔گرفتار کیے گئے تنظیم کے ارکان کافی عرصے سے مختلف طریقوں سے ٹی ٹی پی کو بھتہ خوری میں معاونت فراہم کررہے تھے۔ ملزمان نے ٹی ٹی پی کے کمانڈرز کی افغانستان میں موجودگی کی بھی تصدیق کی ہے۔ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ٹی ٹی پی کمانڈر عبدالرازق جو اس وقت افغانستان میں ہے، ہمیں واٹس ایپ کے ذریعے ہدایات دیتا تھا۔ملزم نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی ٹی پی کمانڈر عبدالرزق لوگوں کے گھروں اور دکانوں کی ویڈیوز منگوا کر انہیں بھتے کیلئے افغانستان سے کالز کرتا تھا اور بھتہ نہ ملنے یا تاخیر کی صورت میں جان سے مارنے یا اغوا کی دھمکیاں دیتا تھا۔
جموںمقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری میں آج بارودی سرنگ کے دھماکے میں6 بھارتی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعہ یہ واقع...
لندن برطانیہ کے مسابقتی نگراں ادارے نے گزشتہ روز سرچ انجن مارکیٹ میں گوگل کی غالب پوزیشن اور صارفین اور...
کراچیسعودی وزارت توانائی کے مطابق،سعودی عرب کا یورینیم کی افزودگی اور فروخت شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔برطانوی...
کراچی بھارتی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز بتایا کہ روسی فوج میں خدمات سرانجام دینےوالا ایک بھارتی شہری مارا گیا...
کراچیامریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے الوداعی خطاب میں امریکا کی خارجہ پالیسی کا دفاع کیا گیا۔اپنے خطاب میں...
کیپ ٹائون جنوبی افریقہ میں سونے کی کان میں پھنس کر100کان کن ہلاک ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد...
صنعایمن کے وسطی صوبے البیضا میں ایک گیس اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں زبردست آگ بھڑک اٹھی جس سے کم از کم 15...
پیرس فرانس میں قومی ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ ملک میں شرح پیدائش گزشتہ سال گر کر 1945میں دوسری جنگ عظیم کے...