لاہور(نمائندہ جنگ،صباح نیوز)کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)پنجاب نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں83خفیہ آپریشنز کئے گئے جن کے دوران83مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اورکالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے13 دہشت گردوں کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعی مواد برآمد کر لیاگیا۔ گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گردوں میں خورشیدʼعبدالرشیدʼعرفان اللہʼلقمان خانʼوحید خانʼرضوان اللہʼمحمد عامرʼشیخ محمدʼعامر اسماعیلʼ محمد رحمانʼواجد رمضانʼالہام الدین اور محمد اسامہ شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیموںتحریک طالبان پاکستانʼداعشʼتحریک جعفریہ پاکستان اور لشکرجھنگوی سے ہے۔ان دہشت گردوں کی گرفتاری راولپنڈیʼ اٹکʼ بہاولنگرʼ لاہورʼ جہلمʼ شیخوپورہ اور بہاولپورمیں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔مبینہ دہشت گرد وں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد 4999 گرام، آئی ای ڈی بم ایک عددʼ ڈیٹونیٹرز 29، حفاظتی فیوز وائر 49 فٹ، پرائما کارڈز 2 فٹ، پستول 30 بورایک عددʼ گولیاں 7 عددʼ ایس ایم جی رائفل ایک عددʼ 80 گولیاں، کالعدم تنظیم کے 42 پمفلٹسʼ23 اسٹیکرز ،موبائل فونزایک عدد اور 14870روپے نقدی برآمد کی گئی ہے۔ترجمان نے کہاکہ دہشت گردوں نے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ دہشتگردانہ کاروائی میں اہم تنصیبات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔گرفتاردہشت گردوں کے خلاف 8ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کے لیے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکورٹی اداروں کی مدد سے سی ٹی ڈی پنجاب نے625کومبنگ آپریشنز کیے گئے ان کومبنگ آپریشنز کے دوران 27229 افراد کو چیک کیا گیا،105 مشتبہ افراد کو گرفتار 101 ایف آئی آر درج جبکہ49 بازیابیاں کی گئیں۔
کراچیامریکا میں وائٹ ہاؤس سے ٹرک ٹکرانے والے بھارتی نژاد شخص کو 8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ سزا کی...
بیجاپور بھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ 12قبائلیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ فوجیوں نے ریاست کے ضلع جنوبی بیجاپور کے...
کراچیامریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی...
نئی دہلی بھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں باغیوں کے خلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو موت کے...
کراچیامریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی آخری پریس بریفنگ میں صحافی کو باہر پھینکوادیا گیا اور جمعرات کو...
اسلام آ باد گیس کی خریداری اور فروخت کے شعبے میں سوئی گیس کمپنیوں کی اجارداری ختم ہوگئی ہے اور یہ گیس کا...
ڈھاکہ بنگلہ دیش کے سرکردہ سیاستدان سابق وزیر مملکت برائے داخلہ لطف الزمان بابر کو 17 سال بعد جیل سے رہا کردیا...
اسلام آباد قومی ائیر لائن پی آئی اے نے پیرس کی پروازوں کے لئے دیے گئے اشتہار پر معذرت کرلی۔ غیر ملکی میڈیا...