پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سپریم کورٹ میں چیلنج

24 ستمبر ، 2023

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ۔ہفتے کو عدالت میں ایک آئینی پٹیشن دائر کی گئی جس میں عام انتخابات تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہ کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔ درخواست میں وفاق پاکستان، الیکشن کمیشن، وزارت خزانہ اور اوگرا کو فریق بنایا گیا ہے ۔