کراچی(جنگ نیوز )نگراں وزیر صنعت وتجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر کو پٹرول کی قیمت سے متعلق عوام کو خوشخبری سنائیں گے،انہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں کمی آجائے گی۔کراچی میں کاروباری برادری سے ملاقات کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے بتایا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے پیٹرول سمیت تمام اشیا مہنگی ہوئی ہے۔گوہر اعجاز نے کہا کہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کم ہوئی ہے، اقدامات کی وجہ سے کرنسی اپنی جگہ پر آگئی ہے، غیر قانونی طور پر باہر ڈالر بھیجنے والوں کو روکنے سے بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے صنعت اور تجارت کا خیال رکھیں، ڈالر کی قدر کم ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا، ڈالر کی قیمت بڑھنےکی وجہ سے مہنگائی بڑھی، یہ نہیں ہو سکتا کہ 17 ڈالر کی گیس خرید کر 4 ڈالر میں دیں۔نگراں وزیر صنعت نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے بڑی سرمایہ کاری آ رہی ہے۔
جموںمقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری میں آج بارودی سرنگ کے دھماکے میں6 بھارتی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعہ یہ واقع...
لندن برطانیہ کے مسابقتی نگراں ادارے نے گزشتہ روز سرچ انجن مارکیٹ میں گوگل کی غالب پوزیشن اور صارفین اور...
کراچیسعودی وزارت توانائی کے مطابق،سعودی عرب کا یورینیم کی افزودگی اور فروخت شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔برطانوی...
کراچی بھارتی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز بتایا کہ روسی فوج میں خدمات سرانجام دینےوالا ایک بھارتی شہری مارا گیا...
کراچیامریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے الوداعی خطاب میں امریکا کی خارجہ پالیسی کا دفاع کیا گیا۔اپنے خطاب میں...
کیپ ٹائون جنوبی افریقہ میں سونے کی کان میں پھنس کر100کان کن ہلاک ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد...
صنعایمن کے وسطی صوبے البیضا میں ایک گیس اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں زبردست آگ بھڑک اٹھی جس سے کم از کم 15...
پیرس فرانس میں قومی ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ ملک میں شرح پیدائش گزشتہ سال گر کر 1945میں دوسری جنگ عظیم کے...