بشریٰ بی بی کی طلبی،ایف آئی اے اور پولیس کو نوٹس جاری، جواب طلب

24 ستمبر ، 2023

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سربراہ ،عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی کا سمن معطل کرنے سے متعلق درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیاہے ،جسٹس بابر ستار پر مشتمل سنگل بنچ کی جانب سے جاری حکمنامہ میں عدالت نے ایف آئی اے اور پولیس کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیاہے اور متعلقہ افسران 27 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کرلیا، حکمنامہ میں کہاگیا کہ ایف آئی اے نے بشری ٰبی بی کو وائس ریکارڈنگ کا سیمپل دینے کیلئے طلب کیا تھا،وکیل کے مطابق بشری بی بی کی طلبی کا آرڈر آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔