برطانیہ کی یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کےلیے لندن میں مظاہرہ

24 ستمبر ، 2023

لندن (اے ایف پی ) بر طانیہ کی یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کےلیے اس تنظیم کے سیکٹروںحامیوں نے ہفتہ کو وسط لندن میں مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر یورپی یونین کے پر چم اٹھا ر کھے تھے ۔ انہوں نے نیشنل ری جوائن مارچ (این آر ایم ) کے تحت مارچ ہائیڈ پارک سے شروع ہو کر پارلیمنٹ اسکوائر پر اختتام پذیر ہوا ۔ برطانیہ نے2016ء میں بر یگزٹ کے عنوان سے ریفرنڈم میں علیحدگی کے حق میں ووٹ پڑنے کے بعد یورپی یونین کو خیر باد کہہ دیا تھا ۔ جس پر سابق وزیراعظم بورس جانسن کے دور میں2021ء میں عمل درآمدشروع ہوں اور 2025ء میں اس پر نظر ثانی طے ہے ۔