اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں اٹک جیل میں قید چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سائفر کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت (آج)25 ستمبر بروز پیر کو ہوگی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کریں گے۔ گزشتہ سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے سماعت جلد رکھنے کی استدعا کی تھی، جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے تھے کہ ایک پروسیجر کے تحت معاملات چلتے ہیں، آپ سینئر وکیل ہیں، عدالتی طریقہ کار کو جانتے ہیں، آئندہ پیر کے لیے نوٹس جاری کر دیتے ہیں۔یاد رہے کہ 14 ستمبر کو اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سفارتی سائفر سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت درج مقدمے میں عمران خان اور پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد جبکہ سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی تھی۔
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو یا نہ ہو ہم جنگ جیت چکے ہیں، اگر ایران کے ساتھ...
کراچی ماہرین سید محمد علی، حامد میر، شیری رحمان، سردار مسعود خان، منہاس مجید، ڈاکٹر نعیم، پروفیسر نغمانہ،...
کراچی ایران کے دارالحکومت تہران سے رات گئے ایک خصوصی طیارہ تہران سے اڑان بھرنے کے بعد افغانستان کے راستے...
اسلام آباد مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان...
کراچی امریکہ کا 4.7 ارب ڈالر پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز میزائل کا معاہدہ، لاک ہیڈ مارٹن کو نئے میزائل کا بڑا کنٹریکٹ...
کراچی روس نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات اہم موقع ہے، تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، کشیدگی کم کرنے...
کراچی صدرٹرمپ کیخلاف اندرونی سیاسی جنگ شروع، برطرفی کی باتیں ، ایران جنگ و خارجہ پالیسی ، صدرپر ذہنی طور پر...
کراچی امریکی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ایران کو دفاعی ہتھیار بھیجنے کی تیاری کررہاہے، جن میں ایئر...