مضبوط معیشت کیلئے توانائی شعبے کے مسائل حل کرنا ہونگے ‘وزیرخزانہ

25 ستمبر ، 2023

اسلام آباد(اے پی پی)نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ حکومت مضبوط معیشت کےلئے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے، توانائی کے شعبہ کو درپیش مسائل کے حل کےلئے پرعزم ہے‘ معاشی خوشحالی کو یقینی بنانے کےلئے حکومتی ملکیتی اداروں میں شفافیت اور گورننس میں بہتری ضروری ہے۔ اتوار کو وزارت خزانہ کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نگراں وزیر خزانہ سے کراچی میں پی بی سی کے وفد نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران وفد کی جانب سے نگراں حکومت کی طرف سے اسمگلنگ کی روک تھام، ایکسچینج کو درست سمت لانے اور عالمی مالیاتی فنڈ کی معاونت کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کوسراہا۔