ہمارے بھائی کو چھوٹے سے سیل میں رکھا گیاہے، علیمہ خان

25 ستمبر ، 2023

اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاہے کہ ان کے بھائی کی پاکستان کیلئے 27 سالہ جدوجہد ہے، انہیں چھوٹے سے سیل میں رکھا گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ معلوم نہیں کہ ہمارے بھائی کے ساتھ عدالت میں کیا ہوگا۔