حج درخواستیں اکتوبر یانومبر میں طلب کرنیکا فیصلہ

25 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (پی پی آئی)حجاج کرام کوآئندہ سال بروقت اورمعیاری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے وزارت مذہبی امورنے حج انتظامات کی پیشگی تیاریاں شروع کردی ہیں اور وزارت مذہبی نے اکتوبریا نومبرمیں حج درخواستیں بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔