الیکشن2018 کے پیچھے موجود قوتوں کا احتساب ہونا چاہئے،طلال چوہدری

25 ستمبر ، 2023

کراچی(ٹی وی رپورٹ)ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن2018 کے پیچھے موجود قوتوں کا احتساب ہونا چاہئے، سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ عدالت کی صوابدید ہے کہ نواز شریف کو جیل بھیجے یا کورٹ کے سامنے سرنڈر کرنے کا کہے، رکن کور کمیٹی پی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہا کہ سزا یافتہ نواز شریف کو واپسی پر جیل جانا پڑے گا،وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے، پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے اپنے تجزیہ میں کہا کہ ملک میں مفاہمتی اور مزاحمتی بیانیہ کی خبریں سامنے آرہی ہیں ایک دھڑا نواز شریف کے مزاحمتی بیانیہ کو درست سمجھتا ہے جبکہ دوسرا دھڑا یہ سوال اٹھا رہا ہے کہ کیا ایسے وقت میں نواز شریف کا ججز اور جرنیل کے احتساب کا مطالبہ درست ہے وہ بھی ایسے وقت میں جب ن لیگ اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مثالی تعلقات ہیں اور ن لیگ کا اگلی حکومت بنانے کا امکان یقینی ہے ۔