اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت ٹکرائو نہیں مصالحت چاہتی ہے، نواز شریف کے خلاف 1999 میں طیارہ سازش کیس بھی 9 مئی واقعات جیسا ہی تھا، طیارہ غوا کر کے بھارت میں اتارنے کی بات ہو رہی تھی۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم پر اس سنگین کیس کے باوجود غداری کا مقدمہ نہیں چلا اور وہ نہ صرف اس صورتحال سے نکل گئے بلکہ تیسری بار وزیراعظم بھی بن گئے۔محمد علی درانی نے کہا کہ آج کے معاملات کو بھی سیاسی عمل کے ذریعے آگے بڑھایا جانا چاہیے، ٹکرائو سے کسی واقعے کی گرد تلے عوام کی رائے کو دبانے کی کوشش نہ کی جائے، اس وقت مختلف بحرانوں میں پھنسے ہیں،عوام کی حالت خراب ہے ان میں انتہائی مایوسی پیدا ہوچکی ہے۔ اس وقت ٹکرائو نہیں بلکہ الیکشن ہی مفاد میں ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت پی ٹی آئی بات چیت کیلئے تیار ہے، اس نے ماضی قریب واقعات سے اپنے لیے راستہ نکالا ہے، تمام پارٹیوں کو یہی کہوں گا کسی کی پشت پناہی لے کر اپنی کامیابی کی کوشش نہ کریں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں بھی کہا کہ ٹکرائو نہیں بلکہ ڈائیلاگ کریں۔ نون لیگ کے دوستوں کو ماضی کے مجرم تلاش نہیں کرنے چاہئیں، ایک کندھے پر تلوار اور دوسرے پر احتساب کا کوڑا رکھ کر میدان میں نہیں آنا چاہیے۔محمد علی درانی نے کہا کہ فوج ملک کے دفاع کی مشین ہے انہیں تعاون کی ضرورت ہے، اسے آپ اقتدار میں آنے کیلئے بطور کاندھا استعمال کرنے کی کوشش نہ کریں، میں رابطوں کے اندر ہوں، بڑے لیول پر بھی کوشش ہے بات چیت کر رہا ہوں۔
اسلام آبادقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ،دہشتگردی کو3 ماہ میں قصہ پارینہ بنانے کا عزم ،شرکاء کا پاکستا ن سے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف آج بدھ کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہونگے۔ وزیر اعظم 19 سے 22 مارچ تک سعودی...
اسلام آباد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 22 سے 24 اپریل تک بنگلہ دیش کا دورہ کرینگے ، بنگلا دیش کی قیادت سے ملاقات...
اسلام آباد پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات صرف فروری کے مہینے میں 305 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو...
اسلام آباد سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا کے الزام میں کا رروائی کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے 16 ارکان میں سے منگل کو...
اسلام آباد سات بڑے آئی پی پیز کی ٹیرف میں کمی کیلئے نیپرا منظوری کی درخواست، نئے ہائبرڈ ٹیک اینڈ پے ماڈل پر...
اسلام آباد شہری پٹرولیم مصنوعات پرٹیکس، ڈیوٹیزاورمارجن کےبوجھ تلےدب گئے۔پیٹرول پرایک سوسات روپے بارہ پیسے...
اسلام آباد منیارٹی ڈویلپمنٹ فنڈ : 39 ملین روپے کی 31 چھوٹی سکیمیں منظور، غیر مسلم عبادتگاہوں، صحت و تعلیمی...