جدہ (شاہدنعیم) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں او آئی سی اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے علاوہ او آئی سی کے ایجنڈے کے اہم موضوعات جیسے مسئلہ فلسطین، کشمیر اور اسلاموفوبیا سے نمٹنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نگراں پاکستانی وزیر خارجہ نے ان ایشوز کے حوالے سے او آئی سی کے کردار کو سراہا۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن سے بھی ملاقات کی۔ ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کو ڈنمارک کی جانب سے مقدس کتابوں کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے کے لیے ایک قانون بنانے کی تجویز سے آگاہ کیا۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر او آئی سی کے موقف کا اعادہ کیا جیسا کہ اور آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے فیصلے میں بیان کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ’ متعلقہ ممالک اس طرح کے واقعات کو روکنے کےلیے اقدامات کریں۔
ماسکوصدر ٹرمپ کے دورۂ بیجنگ کے بعد پیوٹن کا چین جانے کا اعلان، روسی صدر 19اور 20 مئی کو چین جاکرچینی صدر...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے میجر جنرل مجدی ہلال کی قیادت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آ باد 212 ارب روپے مالیت کا جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام آ بادپراجیکٹ بیورو کریسی کےروا...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
تائی پے — تائیوان نے ہفتے کے روز خود کو ایک “خودمختار اور آزاد” ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
کراچی ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کو تاریخ کا ظالم ترین بادشاہ...