نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور میں زیرِ تعمیر منصوبوں کا معائنہ

25 ستمبر ، 2023

لاہور (صباح نیوز)نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دورہ چین مکمل کر کے لاہورپہنچتے ہی گھوڑا چوک فلائی اوور اور خالد بٹ چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا ہے۔محسن نقوی نے دونوں منصوبوں کے تعمیراتی کاموں میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔نگراں وزیرِ اعلیٰ نے بارشوں میں منصوبوں کے اطراف حفاظتی انتظامات مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے ہدایت کی کہ منصوبوں پر کام کے دوران موثر ٹریفک مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے بتایا کہ سینٹر پوائنٹ گلبرگ سے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ تک سگنل فری کوریڈور مکمل ہو گا۔