نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے، 3دن قیام کے بعد 27 ستمبر کو وطن واپس روانہ ہونگے

25 ستمبر ، 2023

لندن (آئی این پی ) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد لندن پہنچ گئے ہیں تین دن قیام کے بعد 27 ستمبر کو وطن واپسی کیلئے روانہ ہوں گے۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اپنا 5روزہ دورہ امریکا مکمل ہونے کے بعد لندن پہنچ گئے ہیں اور چرچل ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔ اسی ہوٹل میں ن لیگ کے رہنما اور شہباز شریف کے قریبی ساتھی ملک احمد خان بھی ٹھہرے ہوئے ہیں۔ لیگی رہنما ملک احمد خان سے جب مقامی صحافیوں نے سوال کیا کہ انکی نگراں وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے جواب میں نگراں وزیراعظم کی ہوٹل میں موجودگی سے ہی لاعلمی کا اظہار کر دیا۔