ٹیکس دہندگان کو گوشوارے 30ستمبرتک جمع کرانے کی ہدایت

25 ستمبر ، 2023

کراچی (پی پی آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس دہندگان سے کہا ہے کہ اپنے سالانہ ٹیکس گوشوارے 30 ستمبرتک جمع کرادیں ۔پی پی آئی کے مطابق ایف بی آر کے تمام فیلڈ دفاتر کو 30ستمبر بروز ہفتہ کو رات 8بجے تک ٹیکس اور ڈیوٹی جمع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔