ن لیگ نے نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتاری سے بچانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی

25 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ نے اپنے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپسی پر ممکنہ گرفتاری سے بچانے کیلئے قانونی ٹیم نے حکمت عملی تیار کر لی ہے اور مختلف آپشن پر مبنی رپورٹ نواز شریف کو پیش کر دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے ایک ہفتہ قبل قانونی ٹیم کی جانب سے سابق وزیراعظم کی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق درخواست ضمانت ایک نہیں بلکہ متفرق ایک دن، ایک یا دو ہفتے ضمانتوں کیلئے دائر کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق عدالت سے جتنے دن کی بھی ضمانت ملے گی اس کے اگلے دن نواز شریف سرینڈر کریں گے اور ن لیگ کی قانونی ٹیم عدالت کو یہ یقین دہانی کرائے گی۔واضح رہے کہ نواز شریف بغرض علاج 2019 میں لندن گئے تھے ۔