نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ کی افتتاحی تقریب آئندہ جولائی تک موخر

25 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ کی افتتاحی تقریب آئندہ جولائی تک موخر ہو گئی ہے انٹرنیشنل ائرپورٹ جولائی 2024ء میں ملکی و غیرملکی پروازوں کیلئے کھولا جائیگا۔ پہلے ستمبر 2023ء‘ پھر اکتوبر 2023ء میںائرپورٹ کے افتتاح کی تجاویز سامنے آئی تھیں مگر کووڈ 2019ء کے آنے سے ائرپورٹ کی تکمیل میں مزید 7ماہ کی تاخیر ہو گئی ہے۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ 51ارب 30کروڑ روپے کی لاگت سے چین سی پیک کی ایک گرانٹ ان ایڈ منصوبے کے تحت اپنی کمپنیوں سے تعمیر کرا رہا ہے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن کی طرف سے فراہم کردہ تمام زمینی آلات لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ‘ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر درست کام کر رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود اسٹیٹ آف دی آرٹ ریڈار سسٹم سے کور ہے‘ فضائی حدود میں تمام قسم کی پروازوں بشمول ٹرانزٹ‘ لینڈنگ‘ ٹیک آف کیلئے درکار تمام سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔