کراچی( اسٹاف رپورٹر )امن وامان کے حوالے سے سی سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی اور اسپیشل برانچ خادم حسین رند نے جرائم کے خلاف شہر میں جاری اقدامات سمیت غیرقانونی تارکین وطن،اسمگلنگ اور اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام جیسے اقدامات پر بریفنگ دی،آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ غیر قانونی تارکین وطن جلد از جلد ڈی پورٹ اوراس حوالے سے مجموعی اقدامات پر مشتمل جامع سفارشات تیار کرکے حکومت سندھ کو ارسال کی جائیں، سرحدی علاقوں سے نقل و حمل پر کڑی نگرانی کی جائے، اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف اعلان جنگ ہے،اسٹریٹ کریمنلز کا قلع قمع ہر حال میں یقینی بنانا ہوگا،انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے،نادرا،اے این ایف اور پولیس پر مشتمل جوائنٹ ٹاسک فورس کے قیام کو بھی سفارشات کا حصہ بنایا جائے،آئی جی سندھ نے مزید ہدایات میں کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کرنیکے ضمن میں مختلف مقامات پر ہولڈنگ سینٹرز مختص کرنیکے عمل کوسفارشات میں شامل کیا جائے۔
کراچی پیٹرول ، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں رواں ہفتے کئی بار اضافے کے نتیجے میں ٹرانسپورٹرز نے شہریوں سے...
کراچی سرجانی ٹاؤن میں گھر سے ماں اور اس کے 3 معصوم بچوں کے لرزہ خیز قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جاں بحق...
کراچی محکمہ اطلاعات اور حکومت سندھ کی کاوش سے بننے والی ”جیو فلمز“ کی ایک اور مایہ ناز پیشکش فلم ”شیروز“ 2...
اسلام آباد پنجاب کی 9ارب روپے مالیت کی جنگلاتی زمین واگزار، 5 کروڑ درخت لگائے گئے۔ 75فیصد سے زیادہ جنگلاتی...
اسلام آباد سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ 9/11 کے 25 سال بعد امریکا کمزور ہو کر ابھرا ہے اور اس نے چین کیلئے جگہ...
راولپنڈی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے نکالا جائے ، بیک...
اسلام آباد یورپی یونین کی یورپین بارڈر اینڈ کوسٹ گارڈ ایجنسی اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کے درمیان انسانی...
اسلام آباد فنانس ایکٹ 2026-27 کے تحت قابلِ ٹیکس اشیا کی تیاری، فروخت اور ترسیل پر ٹیکس اسٹیمپس، بینڈ رول...