اسرائیلی فورسز کی کارروائی ، مقبوضہ مغربی کنارے میں2 فلسطینی شہید

25 ستمبر ، 2023

غزہ(نیوز ایجنسی)مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر تلکرم میں اسرائیلی فوجیوں نے پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ کرکے 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ 21 سالہ اسد ابو علی اور 32 سالہ عبدالرحمان ابو داغش کو فائرنگ کرکے شہید کردیا جبکہ انفرااسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔دوسری جانب ان حملوں سے متعلق اسرائیلی فوج کا مؤقف ہے کہ کارروائی نور شمس نامی پناہ گزین کیمپ کی عمارت میں عسکریت پسندوں کے کمانڈ سینٹر اور بم ذخیرہ کرنے کی سہولتوں کو نقصان پہنچانے کے غرض سے کی گئی۔