پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی تعداد 37 لاکھ تک پہنچ گئی ، اقوام متحدہ

25 ستمبر ، 2023

اسلام آباد/کراچی (پی پی آئی)پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی تعداد 37 لاکھ تک پہنچ گئی،یہاں 40 سال سے زائد عرصے کے دوران بے شمار غیر قانونی افغان شہریوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے،اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے مطابق صرف 13 لاکھ 30 ہزار رجسٹرڈ ہیں جبکہ 7 لاکھ 75 ہزار بغیر اندراج کے رہائش پذیر ہیں،ابتک 6 لاکھ نئے افغان پناہ گزین پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں۔