آنکھوں کی وبا اور نا قص انجکشن ، کارروائی ڈرگ انسپکٹر سے شروع کی جائے ، وزیر اعلی محسن نقوی

25 ستمبر ، 2023

لاہور( نمائندہ خصوصی ) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےصوبے میں آشوب چشم کی وباء اور انجکشن Avastin کے استعمال سے بعض مریضوں کی بینائی متاثر ہونے کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے انکوائری رپورٹ آنے تک انجکشن کی فروخت روکنے اور سٹاک مارکیٹ سے اٹھائے کا حکم دے دیا اور کہا ہے کہ متاثرہ افراد کو فری علاج معالجہ فراہم کرینگے۔انہوں نے جن شہروں میں مریضوں کی بینائی متاثر ہوئی ہے وہاں کے ڈرگ انسپکٹرز کے خلاف غفلت برتنے پر کارروائی کاحکم دیا اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو متعلقہ کلینکس کی جانچ پڑتال کا حکم دیا۔ ہر سطح پر آشوب چشم کی وباء کے سدباب کے لئے اقدامات یقینی بنائے جائیں - ہسپتالوں میں علاج کے لئے تربیت یافتہ ڈاکٹر کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعلی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں امراض چشم کے ماہرین ڈاکٹرز نے انجکشن کے بارے بریفنگ دی۔ بینائی ضائع ہونے کے زیادہ کیسز لاہور، ملتان،رحیم یار خان، خانیوال، قصور اور بہاولپور میں ہوئے ۔ آنکھیں سرخ،پانی بہنا،سوجن،چبھن بیماری کی علامات ہیں۔علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ نے ایک اوربڑے عوامی منصوبے بند روڈایلی ویٹڈپراجیکٹ کے دونوں پیکیج کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا ہے کہ کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں ہی ختم کیے جائیں گے ،چیف انجینئر ایل ڈی اے نے بریفنگ دی ۔7.3کلومیٹر طویل کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ کی تعمیر 4ماہ میں مکمل ہوگی۔ پیکیج ون میں نیازی تا سگیاں انٹرچینج اور پیکیج ٹو میں سگیاں انٹرچینج تا بابو صابو انٹرچینج کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور تعمیرہوگا۔پ 4 لین پر مشتمل دو رویہ ہائی رائز سڑک، کوریڈورکے اطراف میں بھی سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔دوطرفہ ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کے لیے 9 سب ویز تعمیر کیے جائینگے تکمیل پر روزانہ ایک لاکھ 30 ہزار گاڑیاں گزریں گی، وقت اور ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہو گی ، پیکیج ون کی لمبائی 3.65،پیکیج ٹو کی لمبائی 3.65 کلومیٹر ہے۔ وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پراجیکٹ کی تکمیل سے لاہور کا ٹریفک سرکل مکمل ہوجائے گا۔ تکمیل سے لاہور کے کسی بھی علاقے سے موٹر وے تک فوری رسائی ممکن ہوگی ،دورہ چین کے ثمرات جلد سب دیکھیں گے۔پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں میں اصلاحات کیلئے ورکنگ گروپ قائم کیے جارہے ہیں ،اگلی حکومت جو بھی آئے،خواہش ہے کہ معاملات کو ٹھیک رکھے۔آشوب چشم پنجاب ہی نہیں پورے پاکستان میں پھیل چکاہے۔نکاسی آب پنجاب کا بہت بڑا ایشو ہے جس کیلئے خطیر رقم درکار ہے ،ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں ہی ختم کیے جائیں گے۔ سیاستدانوں کے بیان کا جواب نہیں دیتا ۔