نیویارک (ایجنسیاں/جنگ نیوز)اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل، سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرتا ہے تو مزید 6 یا 7 مسلم ممالک اس کے ساتھ امن معاہدہ کر سکتے ہیں‘سعودی عرب کے ساتھ امن کا مطلب مسلم دنیا کے ساتھ امن ہے ۔گزشتہ روز اسرائیلی اخبار کان نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ کم از کم مزید 6 یا 7 ممالک ہیں جن کے رہنماؤں کے ساتھ میں نے ملاقات کی‘ان اہم مسلم ممالک کے ساتھ ہمارےرسمی تعلقات نہیں ہیں جو امن میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ ممالک افریقہ اور ایشیا میں واقع ہیں لیکن انہوں نے ان ممالک کا نام بتانے سے انکار کیا، بعد میں انہوں نے کہا کہ ان میں سے کچھ کے ساتھ ان کا براہ راست رابطہ رہا۔ ادھر وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر دوٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے قومی مفادات اور فلسطینی عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ کر ہی کوئی فیصلہ کرے گا۔ ایک بیان میں ان کا کہناتھاکہ اسرائیلی وزیر خارجہ کی حالیہ کچھ عرصے میں کسی پاکستانی اہلکار سے ملاقات نہیں ہوئی۔ پاکستان کے ایک سینئرسفارت کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر واضح کیا کہ امید ہے اس بارے میں پاکستان کو کوئی فیصلہ مستقبل قریب میں نہ کرنا پڑے۔
کراچی امریکہ کا 4.7 ارب ڈالر پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز میزائل کا معاہدہ، لاک ہیڈ مارٹن کو نئے میزائل کا بڑا کنٹریکٹ...
کراچی امریکا ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے پر رضامند؟ متضاد دعوے،ایرانی ذرائع نے دعویٰ کیا واشنگٹن اثاثے...
کراچی روس نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات اہم موقع ہے، تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، کشیدگی کم کرنے...
اسلام آباد مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان...
اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر...
لاہورلاہورہائیکورٹ کے جسٹس ملک جاوید اقبال وینس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بیرون ملک جانے والے مسافر...
کراچی صدرٹرمپ کیخلاف اندرونی سیاسی جنگ شروع، برطرفی کی باتیں، ایران جنگ و خارجہ پالیسی ، صدرپر ذہنی طور پر...
کراچی اسرائیل سے مذاکرات ، حزب اللہ کی مخالفت،صہیونی حملوں میں 10افرادشہیدہوگئے۔ اسرائیل لبنان بات چیت پر...