اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان جلد بازی میں اسرائیل کو ریاست تسلیم کرنے پر غور نہیں کر رہا چونکہ اسلام آباد کی تل ابیب سے متعلق پالیسی پر حالیہ عرصے میں کسی بھی وقت نظرثانی نہیں کی گئی۔ دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا کہ پاکستان ان 6 سے 7 مسلم ممالک میں شامل ہوگا جو سعودی عرب کی جانب سے یہودی ریاست کو تسلیم کرنے کے بعد اسرائیل کو تسلیم کریں گے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے تو انہیں اس معاملے پر کسی پیش رفت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اعلیٰ سفارتی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ پاکستان سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں کسی بھی واضح بہتری سے متعلق پیش رفت کا بغور مطالعہ کر رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کل (منگل) عمرہ کے لیے سعودی عرب پہنچ رہے ہیں اور خیال کیا جاتا ہے ہے کہ وہ میزبان شاہی حکام سے تمام معاملات پر بات کریں گے بشرطیکہ اس کے لیے کوئی راستہ ان کیلئے دستیاب ہو۔ ابھی تک اس بات کا تعین نہیں کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کو مختصر قیام کے دوران شاہ سلمان یا وزیراعظم ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کا موقع ملے گا۔ اس طرح کی ملاقات ساحلی شہر جدہ یا دارالحکومت ریاض میں ہو سکتی ہے۔ وزیر خارجہ سید جلیل عباس جیلانی رواں ہفتے کے وسط میں نیویارک سے واپس آئیں گے۔ ذرائع نے عندیہ دیا کہ اقوام متحدہ کے دورے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس کے دہانے پر ہونے والی اعلیٰ سطحی میٹنگوں کے نتائج کا اس ہفتے کے آخر میں مستقبل کی حکمت عملی کی تشکیل کے لیے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جائزہ لیا جائے گا۔ نگراں انتظامیہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے سوال پر کوئی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوگی۔ پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ کوئی باضابطہ تعلقات نہیں ہیں لیکن سینئر سفارت کار اس بات کی نشاندہی کرتے رہے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان ضرورت کی بنیاد پر رابطے کی ایک پوشیدہ لائن ہے جو سابق فوجی حکمران جنرل ضیاء الحق کے دور سے ہی ہے جب اسرائیل کے تیار کردہ ہتھیاروں کا معدوم سوویت یونین کے قبضے کے خلاف افغان ’’جہاد‘‘ میں استعمال کیا گیا تھا۔
کراچی امریکہ کا 4.7 ارب ڈالر پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز میزائل کا معاہدہ، لاک ہیڈ مارٹن کو نئے میزائل کا بڑا کنٹریکٹ...
کراچی امریکا ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے پر رضامند؟ متضاد دعوے،ایرانی ذرائع نے دعویٰ کیا واشنگٹن اثاثے...
کراچی روس نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات اہم موقع ہے، تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، کشیدگی کم کرنے...
اسلام آباد مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان...
اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر...
لاہورلاہورہائیکورٹ کے جسٹس ملک جاوید اقبال وینس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بیرون ملک جانے والے مسافر...
کراچی صدرٹرمپ کیخلاف اندرونی سیاسی جنگ شروع، برطرفی کی باتیں، ایران جنگ و خارجہ پالیسی ، صدرپر ذہنی طور پر...
کراچی اسرائیل سے مذاکرات ، حزب اللہ کی مخالفت،صہیونی حملوں میں 10افرادشہیدہوگئے۔ اسرائیل لبنان بات چیت پر...