نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں، مریم نواز

25 ستمبر ، 2023

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے نواز شریف کوعوام کی امید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس میں مریم نواز نے ویڈو لنک کے ذریعےاجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔علاوہ ازیں مریم نواز نے کہا کہکشمیریوں اور پاکستانیوں کے مجرم عوام کے قہر سے بچ نہیں سکتے، نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آ رہے ہیں،نواز شریف نے ہی عوام کو ہمیشہ ریلیف دیا ہے۔