لاہور(نمائندہ خصوصی) گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے حضرت محمد صلہ اللہ علیہ وسلم کو دنیا میں تمام عالم اور انسانیت کے لیے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا اور ان کی ذات اقدس کے بعد نبوت کا سلسلہ ختم کر دیا، ایوان اقبال لاہور میں سالانہ ختم نبوت صلہ اللہ علیہ وسلم کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ توحید اور عقیدہ ختم نبوت صلہ اللہ علیہ وسلم ہمارے ایمان کا اہم حصہ ہیں، اس عقیدے میں ذرا برابر شک کسی کوبھی دائرہ اسلام سے خارج کرنے کے لیے کافی ہے ، کوئی بھی مسلمان نبی آخر زماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و ناموس پر سمجھوتہ نہیں کر سکتا ،ہمیں تحقیق کی عادت اپنانی چاہیے اور غیر مصدقہ باتوں پر یقین نہیں کرناچاہیے۔عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کی74 ویں سالگرہ کی تقریب میں گورنرپنجاب بلیغ الرحمان اور وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ، قونصل جنرل چاؤ کی کے ساتھ ملکر کیک کاٹا ا ، قونصل جنرل نے شکریہ ادا کیا او رکہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کاحالیہ دورہ چین پاک چین تعلقات کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ گورنر پنجاب سے جاپان کے سفیر واڈا مٹسوہیرو (Wada Mitsuhiro) نے بھی ملاقات کی۔ گورنر نے جاپانی سفیر کوٹیکسٹائل، سپورٹس اور چمڑے کی مصنوعات کی جاپان میں ایکسپورٹ کے لیے پاکستان کو جی ایس پی سکیم میں شامل کرنے کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سپنگ ملز جاپانی ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کی طرف سے ترجیحی تجارتی سہولتیں ملنے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ ہو گا ،طلبہ کے وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں، جاپان اپنی ٹریول ایڈوائزری پر نظرثانی کرے، پاکستان سیاحتی اعتبار سے ایک پرامن ملک ہے۔
کراچی امریکہ کا 4.7 ارب ڈالر پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز میزائل کا معاہدہ، لاک ہیڈ مارٹن کو نئے میزائل کا بڑا کنٹریکٹ...
کراچی امریکا ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے پر رضامند؟ متضاد دعوے،ایرانی ذرائع نے دعویٰ کیا واشنگٹن اثاثے...
کراچی روس نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات اہم موقع ہے، تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، کشیدگی کم کرنے...
اسلام آباد مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان...
اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر...
لاہورلاہورہائیکورٹ کے جسٹس ملک جاوید اقبال وینس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بیرون ملک جانے والے مسافر...
کراچی صدرٹرمپ کیخلاف اندرونی سیاسی جنگ شروع، برطرفی کی باتیں، ایران جنگ و خارجہ پالیسی ، صدرپر ذہنی طور پر...
کراچی اسرائیل سے مذاکرات ، حزب اللہ کی مخالفت،صہیونی حملوں میں 10افرادشہیدہوگئے۔ اسرائیل لبنان بات چیت پر...