لاہور(آصف محمود بٹ) لاہور میں چین کے قائمقام قونصل جنرل مسٹر کائو کے نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے۔ چین پاکستان میں سی پیک منصوبے پر اب تک 26 ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے۔ پاکستان کی ترقی میں چین اپنا ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا ،ہماری آہنی دوستی ہے۔ چین پاکستان کو علاقائی سفارتکاری میں سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ چین اور پاکستان سی پیک منصوبے کی تعمیر کے لئے دوستی ، تعاون ، سٹرٹیجک ہم آہنگی اور گہرے مضبوط تعلقات کا پرچم ہمیشہ بلند رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں چین کی آزادی کی 74ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔ وزیر اعلیٰ ، گورنر پنجاب ، خورشید محمود قصوری ، نگراں وزراء عامر میر ، ڈاکٹر جاوید اکرم ، لاہور میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز، ایرانی قونصل جنرل مہران موحدفر اور ترکی کے قونصل جنرل درمس بستوگ اورپاک چائینہ تھنک ٹینک آئی آئی آر ایم کے چئیرمین محمد مہدی، صنعتکاروں ، کاروباری برادری سے تعلق رکھنے والے اہم بزنس مینوں سمیت پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کےاعلی عہدیداروں اور انجنئیرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔قائمقام چینی قونصل جنرل مسٹر کے کائو نے کہا کہ 2023کے پہلے چھ ماہ کے دوران چین کی معاشی گروتھ 5.5فیصد رہی جو کہ دنیا کی بڑی معیشتوں میں سب سے اوپر ہے ،چین نے اپنی ترقی کی بنیاد پر دنیا کو ترقی کے نئے مواقع دیئے۔ نائب صدر لی فنگ نے دورہ پاکستان میں شہباز شریف حکومت کے ساتھ پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے چھ اہم معاہدے کئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب پاکستان کا ثقافتی، معاشی اور تعلیمی مرکز ہے۔
کراچی امریکہ کا 4.7 ارب ڈالر پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز میزائل کا معاہدہ، لاک ہیڈ مارٹن کو نئے میزائل کا بڑا کنٹریکٹ...
کراچی امریکا ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے پر رضامند؟ متضاد دعوے،ایرانی ذرائع نے دعویٰ کیا واشنگٹن اثاثے...
کراچی روس نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات اہم موقع ہے، تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، کشیدگی کم کرنے...
اسلام آباد مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان...
اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر...
لاہورلاہورہائیکورٹ کے جسٹس ملک جاوید اقبال وینس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بیرون ملک جانے والے مسافر...
کراچی صدرٹرمپ کیخلاف اندرونی سیاسی جنگ شروع، برطرفی کی باتیں، ایران جنگ و خارجہ پالیسی ، صدرپر ذہنی طور پر...
کراچی اسرائیل سے مذاکرات ، حزب اللہ کی مخالفت،صہیونی حملوں میں 10افرادشہیدہوگئے۔ اسرائیل لبنان بات چیت پر...