اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں کو معاشی بحالی کا ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کا ٹاسک دیا، آرمی چیف نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف نے طویل مدتی اقدامات کی بنیاد رکھتے ہوئے چند مہینوں میں حاصل کیے جانے والے اہداف پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ آرمی چیف نے ایگزیکٹو کمیٹی سے جرات مندانہ منصوبے بنانے کیلئے کہا ہے جبکہ ان کے نفاذ میں پاک فوج کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ہدایت کی گئی کہ وہ لیٹرز آف کریڈٹ اورغیرملکی کرنسیوں کی قیاس آرائیوں کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث بینکوں کو چیک کریں۔گورنر اسٹیٹ بینک، سیکرٹری کامرس اور سیکریٹری خزانہ سے کہا گیا ہے کہ وہ مالیاتی اثرات کی تشخیص کیساتھ ایک جامع منصوبہ تیار کریں جس میں صنعت سے لیکویڈیٹی کی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اقدامات شامل ہوں۔فیصلہ کیا گیا کہ ایکشن پلان میں تیزی لاتے ہوئے دانشمندانہ نظم و نسق اور عوامی مالیات کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ پیش رفت میں رکاوٹوں کو تجاویز کے ساتھ آئندہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شیئر کیا جائے گا۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ہدایت کی گئی کہ وہ آئندہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پیشرفت سے متعلق پیش آنے والی رکاوٹ کو شیئر کریں۔ ذرائع نے کہا کہ خزانہ آمدنی، اقتصادی امور، نجکاری، تجارت، صنعتیں اور پیداواری طاقت، پیٹرولیم انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹیلی کمیونیکیشن، خارجہ امور، اندرونی نارکوٹکس کنٹرول، سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی، موسمیاتی تبدیلی، آبی وسائل اور سائنس اور ٹیکنالوجی نے اپنے ابتدائی منصوبوں کو ایگزیکٹو کمیٹی کے ساتھ شیئر کیا۔
کراچی امریکہ کا 4.7 ارب ڈالر پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز میزائل کا معاہدہ، لاک ہیڈ مارٹن کو نئے میزائل کا بڑا کنٹریکٹ...
کراچی امریکا ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے پر رضامند؟ متضاد دعوے،ایرانی ذرائع نے دعویٰ کیا واشنگٹن اثاثے...
کراچی روس نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات اہم موقع ہے، تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، کشیدگی کم کرنے...
اسلام آباد مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان...
اسلام آباد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر...
لاہورلاہورہائیکورٹ کے جسٹس ملک جاوید اقبال وینس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بیرون ملک جانے والے مسافر...
کراچی صدرٹرمپ کیخلاف اندرونی سیاسی جنگ شروع، برطرفی کی باتیں، ایران جنگ و خارجہ پالیسی ، صدرپر ذہنی طور پر...
کراچی اسرائیل سے مذاکرات ، حزب اللہ کی مخالفت،صہیونی حملوں میں 10افرادشہیدہوگئے۔ اسرائیل لبنان بات چیت پر...