گلشن اقبال ،دکان میں 3 لاکھ کی چوری ڈکیتی ، راہزنی کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لئے

26 ستمبر ، 2023

لاہور (کرائم رپورٹر)شہرمیں ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے اور قیمتی اشیا سے محروم کردیا گیا ۔ گلشن اقبال میں نامعلوم چور شمائل خان کی دکان سے تالے توڑ کر 3 لاکھ کاسامان چوری کر کے لے گئے، جوہر ٹائون میں ڈاکو تاج محمد کے گھر سے گن پوائنٹ پر 10لاکھ 25ہزار کے زیورات، نقدی اور دیگر سامان ،مسلم ٹائون میں عمیر سے گن پوائنٹ پر 2لاکھ اور موبائل ، شاہدرہ ٹائون میں سہیل شاہ سے 17ہزار روپے اور موبائل ،مصری شاہ میں وقاص سے 15 ہزار روپے اور فون،گارڈن ٹاؤن میں فرحان سے گن پوائنٹ پر نقدی اور فون،اسلام پورہ میں یاسر سے 50 ہزار روپے اور فون ،شاہدرہ میں برہان سے 30 ہزار روپےاور فون ،قلعہ گجر سنگھ میں امتیاز سے 32 ہزار روپے اورفون،شمالی چھاؤنی میں علی سے 5 ہزار روپے اور فون چھین کر فرار ہو گئے۔ مناواں ، گارڈن ٹائون سے کاریں اور مانگا منڈی، گڑھی شاہو، غازی آباد، غالب مارکیٹ، فیکٹری ایریا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔