نشترکالونی اورسمن آباد میں 2افرادقتل،ایک شخص جھگڑے میں جاں بحق

26 ستمبر ، 2023

لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقہ ضیاء ہسپتال فیروز پور روڈ کے قریبنوجوانعمران نے دوست انس کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا ،ملزم گرفتارکرلیاگیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے مقتول کو ایک تیسرے دوست الیاس سے دوستی کرنے سے منع کیا تھا مگر وہ نہ مانا جس پرتلخ کلامی ہوگئی۔ادھرسمن آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اربازکو قتل کر دیا۔ پولیس نے 4 گھنٹے میں اندھا قتل ٹریس کر کے ملزم طلحہ کوگرفتارکر لیا۔مزیدبرآں نواب ٹائون میں معمولی تلخ کلامی پرمرتضی اور عرفان شہری کو فلیٹ سے باہر نکلنے پر اپنے فلیٹ میں لے گئے اور مکوں،گھونسوں سے مارا اس دوران اس کا بیٹا بھی پہنچاتواسکو بھی تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں ملزمان دونوں کو تشویشناک حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے، دونوں کوہسپتال پہنچایا گیا جہاں باپ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کےدونوں ملزم گرفتار کرلیے۔