آنکھوں کے ممنوعہ انجکشن کاسکینڈل محکمہ صحت کی کارکردگی پر دھبہ ہے،فائزہ ملک

26 ستمبر ، 2023

لاہور (سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات فائزہ ملک نے کہا ہے کہ آنکھوں کی ممنوعہ ادویات کیسے فروخت ہورہی تھیں جبکہ اس پر پابندی لگ چکی تھی، اب تک ممنوعہ انجکشن کی وجہ سے ہزاروں افراد کی بینائی متاثرہو چکی ہے ،یہ سکینڈل محکمہ صحت کی کارکردگی پر دھبہ ہے، محض یکی گیٹ ہسپتال کے ایک وارڈ بوائے کو گرفتار کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،واقعہ میں ملوث کرداروں کیخلاف سخت ایکشن لینا ہو گا۔