قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے الگ کیا جائے،علماکامطالبہ

26 ستمبر ، 2023

لاہور ( خبرنگار ) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیراہتمام ایوان اقبال میں ہونے والی سالانہ ختم نبوت کانفرنس کی مزید تفصیلات کے مطابق موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنر ل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج سمیت تمام مقررین نےمطالبہ کیاکہ قادیانیوں کو کلیدی عہدوں اورحساس مقامات سے الگ کیا جائے۔ سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پاکستان کا آئین اسلامی ہے ، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار بھی آئین کے مطابق صوم و صلوٰۃ کے پابند ہونے چاہئیں۔ مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی ، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، کفیل شاہ بخاری، مولاناالیاس چنیوٹی ، مولانا زاہد محمود قاسمی، مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا امجد خان،مفتی کفایت اللہ، مولانا محمد بن سعید مکی، مولانا پیر سید مظہرسعید شاہ،مولانا عمر عبدالحفیظ مکی ،مولانا قاری محمد رفیق وجھوی، مولانا شبیر احمد عثمانی،مولانا افتخاراللہ شاکر اور دیگر علما نے کہا کہ قادیانی پاکستانی آئین کے مطابق غیر مسلم ہیں لیکن وہ اپنی اس حیثیت کو تسلیم نہ کرکے آئین ، اسلام اور ملک سے غداری کر رہے ہیں۔