زیر التواء انکوائریز، پنشن کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائے،چیف سیکرٹری

26 ستمبر ، 2023

لاہور(خصوصی نمائندہ)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں خصو صی سیل قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔ گزشتہ روز پنجاب سول سیکرٹریٹ میں سیکرٹریز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ زیر التواء انکوائریز، پنشن کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔