نواز شریف جب بھی اقتدار میں آتے ہیں معیشت کا پہیہ چل پڑتا ہے،ن لیگ

26 ستمبر ، 2023

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،عامر خان نے کہا ہے کہ نواز شریف جب بھی اقتدار میں آتے ہیں معیشت کا پہیہ چل پڑتا ہے۔جیسے ہی ملک کی سمت درست ہوتی ہے نواز شریف کے خلاف سازشیں بھی شروع ہو جاتی ہیں۔نواز شریف کے علاوہ کسی حکمران نے پاکستان میں ڈلیور نہیں کیا نہ عوام کو ریلیف دیا ہے۔ میاں نوازشریف کاچوتھی بار وزیراعظم منتخب ہونا نوشتہ دیوار ہے ،ہمارے قائدکی وطن واپسی پرانکا شایان شان تاریخی استقبال ہوگا۔