CDWPاجلاس دوارب 42 کروڑ روپے کے 2 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

26 ستمبر ، 2023

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے دو ارب 42کروڑ روپے مالیت کے دو ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ،سندھ میں سیلاب کے بعد تعلیمی سہولیات کی تعمیرنو ، ایف آئی اے کےانسداد دہشتگردی ونگ اور مینجمنٹ سسٹم کی بہتری کے منصوبے شامل ہیں۔سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان کی زیر صدارت ہوا، سی ڈی ڈبلیو پی نے سندھ میں سیلاب کے بعد تعلیمی سہولیات کی تعمیرنو کے ایک ارب56کروڑ66لاکھ روپے مالیت کے منصوبے کی منظوری دی جبکہ ایف آئی اے کےانسداد دہشتگردی ونگ اور مینجمنٹ سسٹم کی بہتری کےلیے 85کروڑ85لاکھ روپے کے منصوبے کی منظوری دی سندھ میں سکولوں سے باہر بچوں کا کم کرنے اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں داخلہ دینے کے لیے حکومت500ایلیمنٹری سکول قائم کرے گی ، ایف آئی اے کے منصوبے میں انسداد دہشت گردی ونگ میں بہتری لائی جائے گی۔