سعودی عرب کا اپنی جوہری سرگرمیوں کو آئی اے ای اے کی کڑی نگرانی میں دینے پرغور

26 ستمبر ، 2023

ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس نے اقوام متحدہ کے تحت جوہری توانائی کے نگران ادارے (آئی اے ای اے) کی جانب سے اپنی جوہری سرگرمیوں کی ہلکی پھلکی نگرانی ختم کرنے اور اس کے بجائے مکمل حفاظتی اقدامات پرعمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے پیرکو آئی اے ای اے کی سالانہ جنرل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے حال ہی میں اپنے چھوٹی مقدار کے پروٹوکول کو منسوخ کرنے اور مکمل جامع حفاظتی اقدامات کے معاہدے پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔