نگران وزیر اعلیٰ کے پی کا صحافی کے گھرکی مسماری فیصلے کا نوٹس

26 ستمبر ، 2023

پشاور(جنگ نیوز)نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ اعظم وارسک میں مقامی جرگے کی طرف سے صحافی معراج خالد وزیر کے گھر کو مسمار کرنے کے مبینہ فیصلے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ صحافی کے اہلخانہ اور گھر کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ۔